May ۳۱, ۲۰۲۲ ۱۵:۵۱ Asia/Tehran
  • ناوابستہ تحریک ناانصافی دور کرنے کے لئے کردار ادا کرے : ایران

ایران کے کوآپریٹو، محنت اور سماجی بہبود کے وزیر نے بین الاقوامی ناانصافی دور کرنے اور ملکوں کے درمیان موثرتعاون بڑھانے کے لئے ناوابستہ تحریک کے کردار اور تعاون پرزور دیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرتعاون حجت اللہ عبدالملکی نے ناوابستہ تحریک کے ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو پہلے سے زیادہ یکجانبہ پسندی ، عدم مساوات اور غیرمستحکم ترقی کا خطرہ درپیش ہے اور اسی تشویش پر قابو پانے کے لئے ستر سال قبل اس تحریک کو تشکیل دیا گیا۔

عبدالملکی نے کہا کہ کام اور روزگار کی دنیا اس وقت کورونا کے دور سے باہر نکل رہی ہے اور عوام کی زندگی تعمیری مرحلے میں داخل ہو رہی ہے چنانچہ  تعمیر نو اہمیت پیدا کررہی ہے ۔

ایران کے کوآپریٹو، محنت اور سماجی بہبود کے وزیرنے کورونا کے دور میں ویکسین کی فراہمی میں ملکوں کے درمیان نابرابری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس بحران سے باہر نکلنے کے مرحلے میں دنیا میں سماجی انصاف کے سلسلے میں نابرابری بڑھنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

حجت اللہ عبدالملکی نے انسانی بنیاد پر تعمیرنو کے لئے اقدام کو جسے لیبرکانفرنس دوہزار اکیس میں منظوری ملی تھی ، کورونا بحران کے نتائج سے باہر نکلنے کے لئے ملکوں کی منصفانہ اور مساوی تعمیرکے سلسلے میں انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے کردار ادا کرنے کے لئے مناسب و اہم بنیاد قراردیا ۔ 

ٹیگس