Jun ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۹:۱۰ Asia/Tehran
  •  ایران سے زیادہ کسی بھی ملک کی جوہری تنصیبات کا معائںہ نہیں ہوا

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نےکہا ہے کہ اہیران سے زیادہ کسی بھی ملک کی جوہری تنصیبات کا معائںہ نہیں ہوا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے ہمارے نمائندے سے گفتگو میں ایران کے خلاف عائد کئے جانے والے بے بنیاد الزامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی باتیں سالوں ‎سے صیہونیوں اور انقلاب مخالف عناصر کی جانب سے کی جاتی رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ قابل افسوس بات یہ ہےکہ اس قسم کے پروپیگنڈوں سے بین الاقوامی ایجنسی متاثر ہوگئی ہے۔

محمد اسلامی نے کہا کہ دنیا میں ایران سے زیادہ کسی بھی ملک کی جوہری تنصیبات کا معائںہ نہیں ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دنیا میں ایران کی جوہری توانائی کی گنجائش دو سے تین فیصد کے برابر ہے مگر چھبیس فیصد کے برابر اس کی جوہری تنصیبات کا معائنہ کیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے خلاف غاصب صیہونی اور انقلاب مخالف عناصر زہریلا پروپیگنڈہ کرتے رہے ہیں جنھیں اپنے مقصد کے حصول میں کامیابی نہیں ملی ہے اور نہ ہی وہ آئندہ کبھی کامیاب ہو پائیں گے۔

واضح رہے کہ امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز میں اپنی مجوزہ قرارداد میں دعوی کیا  کہ ایران میں ایسی ایٹمی تنصیبات موجود ہیں کہ جن کے بارے میں ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کو باخبر نہیں کیا گیا ہے۔

ٹیگس