اسرائیل صرف خواب میں ایران پر حملے کا سوچ سکتا ہے: باقری کنی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i406461-اسرائیل_صرف_خواب_میں_ایران_پر_حملے_کا_سوچ_سکتا_ہے_باقری_کنی
اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملہ کرنے سے متعلق ہونے والی قیاس آرائیوں کا ایران کے نائب وزیر خارجہ نے جواب دیا ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jun ۰۴, ۲۰۲۲ ۰۴:۲۹ Asia/Tehran
  • اسرائیل صرف خواب میں ایران پر حملے کا سوچ سکتا ہے: باقری کنی

اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملہ کرنے سے متعلق ہونے والی قیاس آرائیوں کا ایران کے نائب وزیر خارجہ نے جواب دیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اوسلو کے دورے پر گئے ایران کے نائب ایرانی وزیر خارجہ علی باقری کنی نے ناروے کے سرکاری ٹی وی چینل NRK کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ قدس کی غاصب اور صیہونی حکومت صرف خواب میں ایران پر حملے کا سوچ سکتی ہے ۔

انہوں نے پابندیوں کے خاتمے سے متعلق مذاکرات کی تازہ ترین پیش رفت کی وضاحت کرتے ہوئے ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کی پرامن نوعیت پر زور دیا۔

علی باقری کنی نے ایران پر صیہونی حکومت کے ممکنہ فوجی حملے پر ایران کے ردعمل کے بارے میں رپورٹر کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ صیہونی حکومت صرف خواب میں ایران پر حملہ کرنے کا تصور کر سکتی ہے اور اگر وہ ایسا خواب دیکھے تو کبھی بھی ایسی نیند سے پھر وہ بیدار نہیں ہو گی۔