Jun ۱۰, ۲۰۲۲ ۲۳:۱۳ Asia/Tehran
  • اسرائیلی ویب سائٹ کا اعتراف، ایران کی ڈرون طاقت کا مانا لوہا

اسرائیل کی دبکا فایل ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ ڈرون طیاروں کی سیریز کی نقاب کشائی ایران کی طرف سے طاقت کا مظاہرہ تھا۔

سحر نیوز/ ایران: عبوری صیہونی حکومت کی جاسوسی ایجنسیوں کی قریبی ایک ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ ایران کا خفیہ اڈہ، تل ابیب کے لیے خطرہ بننے والے طاقتور ڈرون طیاروں سے لیس ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، زگروس پہاڑوں کے قلب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خفیہ ڈرون اڈے کی نمائش کا مسئلہ، اب بھی عبوری صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ میں شائع ہو رہا ہے۔ اسرائیلی میڈیا لکھتا ہے کہ زگروس پہاڑوں میں ایک خفیہ ڈرون اڈے میں 100 سے زائد ڈرون رکھے تھے۔

دیبکا فائل ویب سائٹ نے رپورٹ کیا ہے کہ ایرانی صحافیوں کے ایک منتخب گروپ نے 28 مئی بروز سنیچر کو 100 سے زیادہ فوجی ڈرون دیکھے۔ رپورٹرز کا یہ گروپ 45 منٹ تک آنکھوں پر پٹی باندھے ایران کے زگروس پہاڑوں کی گہرائیوں میں ایک خفیہ اڈے کے اطراف پرواز کر رہے تھے۔

لینڈنگ کے بعد گروپ کا استقبال ایرانی فوج کے کمانڈر انچیف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے کیا۔ میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے ان سے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ڈرون خطے میں سب سے زیادہ طاقتور ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ڈرون طیاروں کو اپ گریڈ کرنے کی ہماری صلاحیت رک نہیں سکتی۔

موساد کی جاسوس ویب سائٹ نے اڈے کے زیر زمین گہرائی میں واقع مقام کی طرف اشارہ کیا اور لکھا کہ زیادہ تر ڈرون قائم-9 میزائلوں سے لیس تھے، جو کہ امریکی ہیل فائر میزائلوں کے برابر ہیں۔

ویب سائٹ نے اپنے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت، ایک بڑے حملے کے لیے ڈرون کے استعمال کے ایران کی منصوبہ بندی سے بہت پہلے ہی اس کا علم تھا۔

ذرائع نے پیر کے روز اطلاع دی ہے کہ صہیونی فوج کی دفاعی یونٹ مزاحمتی قوتوں کے حملوں کے خوف سے ہائی الرٹ ہیں۔

ٹائمز آف اسرائیل کی ویب سائٹ کے مطابق، اسرائیلی فضائی دفاعی یونٹس نے اس خدشے کے پیش نظر خود کو مضبوط اور الرٹ کر لیا ہے کہ ایران "سید خدائی" کی شہادت کے جواب میں حملہ کر سکتا ہے۔

عبوری صیہونی حکومت نے بارہا خبردار کیا ہے کہ ایرانی ڈرون ایک اہم خطرہ ہیں۔ کچھ عرصہ پہلےہی صیہونی تجزیاتی ویب سائٹ نے لکھا تھا کہ جنگی ڈرون کے بڑے اور اہم ہتھیاروں لیس ہونے کی وجہ سے ایران مشرق وسطیٰ میں کھیل کو بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ٹیگس