Jun ۱۲, ۲۰۲۲ ۰۰:۳۰ Asia/Tehran
  • ایرانی کھلاڑیوں کا کارنامہ، اپنے تمغے امام رضا (ع) کو ہدیہ کر دیئے+ تصاویر

اسلامی جمہوریہ ایران کے کھلاڑیوں اور ورزشکاروں نے اپنے تمغے امام رضا علیہ السلام کی خدمت میں پیش کر دیا۔

سحر نیوز/ ایران : فرزند رسولۖ، سلطان عرب و عجم حضرت امام علی بن موسی رضا علیہ السلام کے ولادت با سعادت کی مناسبت پر امام رضا علیہ السلام میوزیم میں کھیلوں کے تمغوں کے عطیہ دہندگان کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد بروز سنیچر 11 جون کو کیا گیا جس میں کھیلاڑی ، چیمپئنز اور سابق کھلاڑیوں کے ایک گروہ نے شرکت کی۔

شہدائے کن کے زورخانے میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے چیمپئنز اور کھیلوں کی شخصیات جیسے کہ ویٹ لفٹنگ چیمپیئن بہداد سلیمی نے امام علی ابن موسیٰ رضا علیہ السلام کے میوزیم کو اپنے تمغے پیش کئے۔

گزشتہ برسوں کے دوران سائنس اور کھیلوں کے بہت سے معزز افراد اور ملت ایران کے فرزندوں نے جو عالمی میدانوں میں سربلند تھے، ناموں اور کارناموں کو ان سے منصوب کرکے اپنے تمغے حضرت رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک پر پیش کئے اور ان سے عقیدت و محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے نام کو زندہ و جاوید بنا دیا۔

 

 

ٹیگس