Jun ۱۲, ۲۰۲۲ ۰۹:۳۶ Asia/Tehran
  • کُشتی کے عالمی مقابلوں میں ایرانی پہلوانوں کی دھوم

اٹلی میں کشتی کے عالمی مقابلوں میں ایرانی نوجوانوں کی ٹیم نے سب سے زیادہ تمغے جیت کر چیمپیئن شب کو اپنے نام کر لیا۔

سحر نیوز/ ایران: اٹلی میں منعقد ہونے والے گریکورومن کشتی کے عالمی مقابلوں میں ایران کی نوجوان ٹیم سات سونے، دو چاندی اور ایک کانسی کے تمغے جیٹ کر مقابلوں کی چیپمیئن قرار پائی۔

ارنا نیوز کے مطابق دس ایرانی پہلوانوں نے اوزان کی آٹھ مختلف کیٹیگری میں دنیا کے پہلوانوں کے ساتھ کشتی لڑی جس کے دوران مہدی جواہری نے پچپن کلو، سعید اسماعیلی نے ترسٹھ کلو، امیر عبدی نے بہتر کلو، مسعود کاووسی نے ستتر کلو، علی رضا مہمدی نے بیاسی کلو، امیررضا اکبری نے ستانوے کلو اور فردین ہدایتی نے ایک سو تیس کلوگرام کی کیٹیگری میں سونے کے تمغے حاصل کئے۔

اسی طرح مہدی احدی نے پچپن کلو اور شاہرخ میکائیلی نے ایک سو تین کلوگرام کی کیٹیگری میں چاندی اور حبیب زارع نے ایک سو ستاسی کلوگرام کی کیٹیگری میں کانسی کا تمغی اپنے نام کر لیا۔

ٹیگس