اسلامی جمہوریہ ایران ناجائز دباؤ کا ڈٹ کا مقابلہ کرے گا: امیرعبداللہیان
ایران کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ناجائز مطالبات اور دباؤ کا بھرپور مقابلہ کرے گا۔
سحر نیوز/ایران: وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اتوار کو ایران کی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے اجلاس میں حصہ لینے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے پابندیوں کے خاتمے کے مقصد سے ہونے والے مذاکرات کے دوران منطقی انداز میں اپنے موقف کو پیش کیا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ جب بھی ایٹمی مذاکرات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مقابل فریق نے ناجائز دباؤ ڈالنے کی کوشش کی تو اس کا پوری قوت کے ساتھ جواب دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ میں مذاکرات کے دیگر فریقوں پر واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ایرانی عوام کے مفادات اور اُن کا چین سکون ہماری اولین ترجیح ہے۔
ایران کے وزیرخارجہ نے کہا کہ ایٹمی سمجھوتے کی بحالی کے لیے جو اقدامات انجام پائیں گے ان میں ملکی خود مختاری، قومی مفادات اور ایرانی عوام کی توقعات کو پوری طرح مد نظر رکھا جائے گا۔