Jun ۱۴, ۲۰۲۲ ۰۰:۳۲ Asia/Tehran
  • وینیزویلا کے صدر نے تہران کے پردیس ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا

وینیزویلا کے صدر نے پردیس ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ایران: وینیزویلا کے صدر نیکولس مادورو اور ان کے ہمراہ وفد نے آج تہران میں پردیس ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا۔ مادورو کے ہمراہ وینزویلا کے وزیر خارجہ، وزیر زراعت، وزیر مواصلات، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ، وزیر ٹرانسپورٹ اور وزیر سیاحت بھی موجود تھے۔ 
وینیزویلا کے صدر مادورو نے پردیس ٹیکنالوجی پارک کے دورے کے بعد امید ظاہر کی کہ ایران کی مدد سے وینیزویلا میں بھی ٹیکنالوجی پارک بنایا جائےگا۔
وینیزویلا کے صدر کے دورہ ٹیکنالوجی پارک کے موقع پر سائنس و ٹیکنالوجی کے امور میں صدر ایران کی مشیر سورنا ستاری اور پردیس ٹیکنالوجی پارک کے ڈائریکٹر مہدی صفاری بھی موجود تھے۔

وینیزویلا کے صدر نے پردیس ٹیکنالوجی پارک کے مختلف شعبوں کا دورہ کرنے کے ساتھ ہی مشترکہ تعاون کے بارے میں بھی متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ صلاح و مشورہ کیا۔ 

ٹیگس