Jun ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۴:۰۹ Asia/Tehran
  • پاکستان کے وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے

پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج ایرانی وزیر خارجہ کی دعوت پر تہران پہنچے۔ جہاں ایران کے نائب وزیر خارجہ سید رسول موسوی نے ان کا استقبال کیا۔

پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج سے شروع ہونے والے اپنے دو روزہ تہران میں ایران کے صدر سید ابراہم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر اہم حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس موقع پر تجارتی و معاشی روابط بڑھانے، ایران سے بجلی کی سپلائی، سرحدی منڈیوں، سڑک و ریل رابطے بڑھانے اور زائرین کی سہولتوں سمیت دو طرفہ معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ملاقاتوں میں علاقائی سیکیورٹی کا بھی جائزہ لیا جائے گا، افغانستان اور جنوبی ایشیا کے علاوہ اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنے پر بھی بات ہوگی۔

وزیر خارجہ پاکستان اپنے دورۂ ایران کے دوران کل فرزند رسول امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت کے لئے مشہد مقدس بھی جائیں گے۔

پاکستان کے وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی بنیاد آصف زرداری نے رکھی تھی اور ہم اس منصوبے میں مثبت پیش رفت چاہتے ہیں۔

ٹیگس