Jun ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۸:۴۰ Asia/Tehran
  • ایٹمی معاہدے کی بحالی میں ایران کے موقف کی حمایت کرتے ہیں، روس

روس کے وزیر خارجہ نے ایران پریس کے نامہ نگار کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایٹمی معاہدے کی بحالی کے تعلق سے ایران کے موقف کی حمایت کرتے ہیں۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اچھے اور مستحکم سمجھوتے کے حصول میں ایران اور روس کے درمیان تعاون اور ایران کے خلاف نئی پابندیوں کے نفاذ کے ساتھ امریکی خلاف ورزیوں کے بارے میں ایران پریس کے نامہ نگار کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ نہ صرف ایٹمی مذاکرات بلکہ ہر مشکل میں اپنے اندرون ملک مسائل کو مدنظر رکھتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ اپنی مشکلات کی بنیاد پر کوئی بھی قدم اٹھاتا ہے۔

سرگئی لاوروف نے کہا کہ امریکہ نے ایک سال قبل ویانا مذاکرات میں آنے والے وقفے کا ذمہ دار روس کو قرار دینے کی کوشش کی جبکہ سب اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ ویانا سمجھوتے کے حصول میں امریکہ ہی اپنے اڑیل رویے کی بنا پر رکاوٹ بنا ہوا ہے۔

مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے بھی کہا کہ تہران پابندیوں کو ناکارہ بنانے کے لئے مختلف موثر اقدامات عمل میں لا رہا ہے اور اس سلسلے میں ایران و روس کے درمیان تعاون شامل ہے۔

ٹیگس