Jun ۲۵, ۲۰۲۲ ۱۲:۱۲ Asia/Tehran

سلام فرماندہ ترانے نے پوری دنیا میں ہنگامہ مچا رکھا ہے اور اس کو اب تک دنیا کی کئی زبانوں میں پڑھا جا چکا ہے۔ ہم اپنے دوستوں کے لئے ساری زبانوں میں پڑھے گئے اس عظیم ترانے کو پیش کر رہے ہيں۔

سحر نیوز/ ایران: دنیا کے متعدد ممالک کی طرح روس کے دار الحکومت ماسکو میں بھی اس ترانے کو پڑھا گیا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا اور پورے روس میں یہ ترانہ چھا گیا۔ 

امام زمانہ کے سلسلے میں ایران میں تیار شدہ معروف ترانہ ’’سلام فرماندہ‘‘ (سلام کمانڈر) اب ملکی سطح پر مقبول ہونے کے بعد سرحد پار چھلانگ لگا چکا ہے اور اب تک کئی ممالک اور کئی زبانوں میں یہ ترانہ تیار کیا اور پڑھا جا چکا ہے اور یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔ بر صغیر بھی اس دوڑ میں پیچھے نہیں رہا اور یہ ترانہ اردو میں بھی تیار کر لیا گیا ہے۔

یہ تاریخی ترانہ فرزدند رسول امام مہدی علیہ السلام سے اظہار عقیدت اور آپؑ سے اعلان وفاداری کے لئے تیار کیا گیا ہے جس کو ایران کے معروف مداح ابوذر روحی نے بڑے منفرد انداز میں پڑھا ہے۔ اس ترانے نے منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچا دیا اور اب یہ ترانہ ایران کی سرحدیں پار کرتا ہوا دنیا کے مختلف ممالک تک جا پہنچا ہے۔ آزادی اسٹیڈیم میں امام زمانہ علیہ السلام کے نام پر ہونے والے اس عظیم الشان اجتماعی پروگرام کو ایران کے قومی چینل-3 سے لائیو نشر کیا گیا۔

ٹیگس