Jul ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۹:۳۹ Asia/Tehran
  • ایرانی افواج  ہر دور سے زیادہ چست و چاق و چوبند ہیں

ایرانی فوج کے کمانڈر انچیف نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج بہترین پوزیشن میں ہیں اور ہر دور سے زیادہ چاق و بند ہیں۔

منگل کے روز ایران کی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی اژہ ای نے آرمی مرکز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایران کے آرمی چیف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے ان کا خیرمقدم کیا۔

تقریب سے اپنے خطاب میں میجر جنرل موسوی نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر نے فرمایا ہے کہ قومی فوج اسلامی اقدار کا مظہر ہے جسے ہر جگہ ایک نمونے کے طور پر پیش کیا جا سکتا ہے اور اس کا یہ مقام دسیوں ہزار شہدا کے خون، جانثاروں اور فداکاروں کا مرہون منت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج مغربی، شمال مشرقی اور شمال مغربی سرحدوں پر تعیناتی کے ساتھ ساتھ ملک کی فضائی، بری اور بحری حدود کا تحفظ اور ملک کی سکیورٹی ضروریات کو پورا کر رہی ہیں۔ 

ٹیگس