Jul ۱۶, ۲۰۲۲ ۲۲:۴۵ Asia/Tehran
  • ایران نے سعودی عرب کے پالے میں گیند ڈال دی

ایران کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ اگر سعودی عرب اگلے دورے کے مذاکرات کے لئے تیار ہے تو تہران اس کا خیر مقدم کرے گا۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ میں خلیج فارس کے امور کے سربراہ علی رضا عنایتی کا کہنا ہے کہ اگر ریاض مذاکرات کے لئے تیار ہے تو تہران اس کا استقبال کرے گا۔

واضح رہے کہ 2016 میں تہران میں واقع سعودی عرب کے سفارتخانے کے سامنے مظاہروں کے بعد سعودی عرب نے اپنا سفارتخانہ بند کر دیا تھا اور ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کر لئے تھے۔

حالانکہ عراق کی ثالثی سے دونوں ممالک کے تعلقات کی بحالی کے لئے بغداد میں اب تک پانچ مرحلے کے مذاکرات ہو چکے ہیں۔

پانچویں مرحلے کے مذاکرات کے دوران دونوں ممالک کے مذاکراتکاروں نے سفارتی تعلقات کی بحالی کے لئے ایک واضح روڈ میپ پیش کیا تھا۔

ٹیگس