Jul ۲۲, ۲۰۲۲ ۲۱:۱۲ Asia/Tehran
  • شہید ابو مہدی المہندس کے خاندان کو سحر عالمی نیٹ ورک ایوارڈ

شہید ابو مہدی المہندس کے خاندان کو سحر عالمی نیٹ ورک ایوارڈ سے نوازا گيا۔

سحر نیوز/ ایران: سحر عالمی نیٹ ورک نے بہترین دستاویزی پروگرام "الغدیر فیسٹیول" کا ایوارڈ شہید ابو مہدی المہندس کے خاندان کی خدمت میں پیش کیا۔

سحر عالمی نیٹ ورک کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، اس عالمی نیٹ ورک کی جانب سے تیار کردہ دستاویزی فلموں میں سے ایک کو "الغدیر فیسٹیول" کے 13ویں ایڈیشن میں پیش کیا گیا جو بغداد میں منعقد ہو رہا ہے۔

اس فلم نے بہترین تحقیق پر مبنی دستاویزی پروگرام کا ایوارڈ جیتا اور ایوارڈ حاصل کرتے وقت اس نیٹ ورک کے پروڈکشن مینیجر نے شہید ابو مہدی المہندس کے خاندان کو ایوارڈ پیش کیا۔

Image Caption

یہ ڈاکیومینٹری پروگرام کرد خاتون کی پیدائش سے درمیانی عمر تک کی زندگی کو دکھاتا ہے۔ کرد برادری کے ثقافتی رسوم و رواج کو بھی اس میں پیش کیا گیا ہے، بیس منٹ کی اس فلم میں الفاظ کے بغیر مناظر کو بڑی خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ یہ سب اس دستاویزی فلم کا ایک اہم محور ہے۔

الغدیر فیسٹیول کا 13 واں ایڈیشن مصر، تیونس، الجزائر، روس، لیبیا، ترکی، لبنان، شام، ایران، عراق، افغانستان، کویت، یمن اور جرمنی سمیت مختلف ممالک سے فلم اور ٹیلی ویژن کے فن پاروں کی شرکت کے ساتھ منعقد ہوا۔ یہ پروگرام تین دن تک بغداد میں منعقد ہوا اور جمعہ کو ہونے والی فائنل تقریب میں مختلف شعبہ جات کے فاتحین کا اعلان کیا گیا۔

ٹیگس