Aug ۰۱, ۲۰۲۲ ۲۲:۱۴ Asia/Tehran
  • ایران نے طالبان سے جھڑپوں کی تفصیل بتا دی

ایران کے نائب وزیر داخلہ برائے سلامتی میر احمدی نے افغانستان کی سرحد پر فائرنگ کے واقعے کے بارے میں کہا کہ افغان بارڈر سیکیورٹی فورسز کو سرحدی لائن کا مکمل علم ہونا چاہیے۔

سحر نیوز/ ایران: نائب وزیر خارجہ میر احمدی نے کہا کہ افغان حکام سے متعدد بار بات ہوئی ہے کہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں جو دونوں فریقوں کو پسند نہ ہوں۔

طالبان کی بارڈر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نائب وزیر  خارجہ میر احمدی نے کہا کہ کچھ افغان بارڈر سیکیورٹی فورسز نے سرحدی لائن کی پرواہ کیے بغیر اشتعال انگیز کارروائیاں شروع کردیں جس کے بعد ایرانی بارڈر سیکیورٹی فورس نے کشیدگی پر قابو پالیا لیکن ایک دن بعد پھر افغان بارڈر سیکیورٹی فورسز نے اشتعال انگیز کارروائیاں شروع کردیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افغان بارڈر سیکیورٹی فورسز نے اسی علاقے میں ایک بار پھر اشتعال انگیز کارروائی کی اور ایرانی بارڈر سیکیورٹی اہلکار پر فائرنگ کی جس کے جواب میں ایرانی بارڈر سیکیورٹی فورس نے بھی فائرنگ کی اور تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی جھڑپ کے بعد ایرانی بارڈر سیکیورٹی فورسز نے صورتحال پر قابو پالیا۔

نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ افغان بارڈر سیکیورٹی فورسز کو بارڈر لائن کی تفصیلات بتائی جائے۔

ٹیگس