Aug ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۰:۴۹ Asia/Tehran
  • فلسطینی اور یمنی نوجوانوں کی بہادری کا جذبہ، اسلامی انقلاب سے متاثر ہے: صدر رئیسی

ایران کے صدر نے کہا کہ سامراج کے خلاف جدوجہد اسلامی انقلاب کے علاقے  پر پڑنے والے اثرات کا نتیجہ ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے شہداء کے اہلخانہ سے گفتگو کرتے ہوئے سید الشہداء حضرت اباعبدالله الحسین (ع) کی سوگواری کی تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہوئے غزہ پر صیہونی جارحیت کی مذمت کی اور کہا کہ جس استقامت کا آج ہم نظارہ کر رہے ہیں وہ عالمی سامراج کے خلاف جدوجہد اور اپنے زور بازو پر توکل و یقین حاصل کرنے سے متعلق اسلامی انقلاب کے علاقے  پر پڑنے والے اثرات کا نتیجہ ہے۔

ایران کے صدر نےغزہ کے مظلوم عوام کے خلاف اسرائیل کے متعدد حملوں اور جارحیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کے فلسطینی عوام کا اگر ماضی سے موازنہ کیا جائے تو معلوم ہو گا کہ اب فلسطینیوں نےکیمپ ڈیوڈ،  شرم الشیخ اور اسلو معاہدے نیز مذاکرات کی جگہ جدوجہد کرنے کو ترجیح دی ہے اور اس وقت جدت عمل فلسطینی نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے اور یہ سب کچھ مسلط کردہ جنگ اور مدافع حرم کے شہداء کے خون کی مرہون منت ہے۔

واضح رہے کہ غزہ پر صیہونی جارحیت میں 13 بچوں سمیت 41 فلسطینی شہید  اور 311 زخمی ہوئے کہ جن میں 96 بچے30 خواتین اور 12 سن رسیدہ افراد ہیں۔

 

 

ٹیگس