Aug ۰۹, ۲۰۲۲ ۰۹:۴۰ Asia/Tehran
  • ویانا مذاکرات ختم، مسودہ  تیار 

ایران کے خلاف عائد پابندیوں کو ختم کرنے کیلئے ویانا میں ہونے والے مذاکرات ختم ہو گئے۔

ایران کے خلاف عائد پابندیوں کو ختم کرنے کیلئے ویانا میں ہونے والے مذاکرات 4 روز تک چلے۔ اس موقع پر مختلف موضوعات پر گفتگو ہوئی اور اس میں کافی پیشرفت بھی ہوئی۔

دوسری جانب یورپی یونین کے اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ معاہدے کے مسودے کے متن پر ویانا مذاکرات بروز پیر ختم ہو گئے۔

یورپی یونین کے اعلی عہدیدار نے ارنا کے نمائندے کے سوال کے جواب میں کہا کہ تمام وفود، ویانا سے اپنے اپنے دارالحکومت کو روانہ ہوجائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاہدے کے مسودے کے متن پر ویانا مذاکرات ختم ہوئے ہیں اور ہم نے ایک متن کا مسودہ  تیار کیا ہے۔

ایران کے جوہری پروگرام پر ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان معاہدہ 2015 میں ہوا تھا۔ تاہم امریکا کے 2018 میں جوہری معاہدے سے نکل جانے اور امریکہ کی ہٹ دھرمی اور اپنے وعدوں پر عمل نہ کرنے کے بعد ایران بھی معاہدے سے پیچھے ہٹ گیا تھا۔

 

ٹیگس