ایران کا ایک اور سیٹلائٹ خیام زمین کے مدار میں پہنچ گیا۔ ویڈیو
Aug ۰۹, ۲۰۲۲ ۱۸:۱۲ Asia/Tehran
ایرانی ماہرین کا تیار کردہ خیام سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ زمین کے مدار میں پہنچ گیا ہے اور ایران کی ایرو اسپیس ایجنسی کے زمینی اسٹیشن کو سگنل موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
خیام سیٹلائٹ کو منگل کی صبح دس بجکر بائیس منٹ پر قزاقستان میں قائم بایکور خلائی مرکز کے ذریعے خلا میں روانہ کیا گیا تھا ۔
ایران کی ایرو اسپیس ایجنسی نے بتایا ہے کہ خیام سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ زمین کے مدار میں پانچ سو کلومیٹر کی بلندی پر پہنچ گیا ہے اوراس نے ماہدشت میں قائم زمینی اسٹیشن کو سنگل بھیجنا شروع کردیئے ہیں۔
مکمل طور سے ایرانی ماہرین کا تیار کردہ سیٹلائٹ خیام ایک سینسنگ سیٹلائٹ ہے جس میں بڑی درستگی کے ساتھ ایمیجنگ کی صلاحیت موجودہ ہے۔ یہ سیٹلائٹ میں مختلف امیج اسپیکٹرم میں زمین کی سطح سے ایمیجنگ کی صلاحیت رکھتا ہے۔