گولڈ میڈلسٹ ریسلر کا کھیل کی وجہ سے کربلا نہ جا پانے پر اظہار افسوس۔ ویڈیو
ایران کی فری اسٹائل کشتی کی ٹیم نے ترکی کے شہر کونیا میں منعقد ہونے والے اسلامک سولیڈیرٹی گیمز کے تحت کشتی کے مقابلوں میں 9 تمغے حاصل کئے۔
ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق بدھ اور جمعرات کو ہونے والے فری اسٹائل کشتی کے مقابلوں میں ایران نے پانچ سونے اور، دو چاندی اور دو کانسی کے تمغے حاصل کئے۔ گزشتہ روز اسلامک سولیڈیرٹی گیمز میں ایرانی پہلوانوں نے اوزان کی دوسری کیٹیگری میں تین سونے، جبکہ چاندی اور کانسی کا ایک ایک تمغہ حاصل کیا۔
اُس سے قبل بدھ کے روز بھی اوزان کی پہلی کیٹیگری میں ایرانی پہلوانوں کی دھوم رہی اور انہوں نے دو سونے جبکہ ایک ایک چاندی اور کانسی کے تمغے اپنے نام کئے۔
اس مقابلوں میں ایک خاص بات یہ رہی ہے کہ چھیاسی کلوگرام کی کیٹیگری میں ایران کے گولڈ میڈلسٹ پہلوان علی کریمی نے اپنے تین مقابلوں میں حریف کو کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کرنے دیا اور تینوں میچ میں انکے حریف صفر ہی رہے اور اِس سے بڑھ کر خاص بات یہ کہ جس وقت وہ اپنا میڈل لینے کے لئے پہنچنے تو ہاتھ میں علمدار کربلا حضرت ابوالفضل العباس کا پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور انہوں نے اس بات پر اظہار افسوس کیا کہ وہ ان مقابلوں کی وجہ سے نو اور دس محرم کو کربلا نہ جا سکے۔
علی کریمی نے مزید کہا کہ میرا دل چاہتا تھا کہ ان مقابلوں کے لئے میرا نام نہ آئے اور میں محرم کے ان دنوں میں کربلا کی زیارت میں پر چلا جاؤں۔
قابل ذکر ہے کہ اسلامی ممالک کے درمیان یکجہتی کے مقابلے ترکی کے شہر کونیا میں منعقد ہو رہے ہیں۔
اسلامی ممالک کے درمیان یکجہتی کے مقابلوں کی ایگزیکیٹو کمیٹی نے ایران سے سیمین رضائی کو ان مقابلوں کے ٹیبل ٹینس اور پیرا ٹیبل ٹینس کی ہیڈ ریفری کے طور پر منتخب کیا۔