Aug ۱۲, ۲۰۲۲ ۲۰:۵۴ Asia/Tehran
  • اسلامک سالیڈیریٹی گیمز کا چوتھا دن؛ ایران 50 میڈل کے ساتھ فی الحال دوسرے نمبر پر

اسلامی یک جہتی کھیلوں کے چوتھے دن بھی ایران نے مختلف شعبوں میں رنگ برنگے تمغے حاصل کئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی یک جہتی کھیلوں میں پیرا کمپاؤند تیراندازی کے ڈبلز کے مقابلے میں ایران کے ہادی نوری اور سینا منشا زادہ نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔  

ہادی نوری اور سینا منشا زادہ

فائنل میں ایران کا اسکور ایک سو پچپن رہا جبکہ ترکی کی ٹیم نے ایک سو پینتالیس پوائنٹس حاصل کئے۔ پانچویں اسلامی یک جہتی کھیل اٹھارہ اگست تک ترکی کے شہر قونیہ میں جاری رہیں گے۔ 

ادھر گریکو رومن اسٹائل کی کشتی میں بھی ایرانی پہلوانوں نے بازی مار لی۔ جمعرات کی صبح کو شیرزاد بہشتی اور محمد رضا رستمی، اپنے ازبکستانی اور تاجکستانی حریفوں پر غلبہ حاصل کر کے فائنل میں پہنچ گئے جبکہ محمد حسین وند اور مہدی بالی بھی کانسی کا تمغہ جیتنے کی تیاری میں مصروف ہیں۔

شیرزاد بہشتی

خواتین کے ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں ایران کی پوپک بسامی نے برونز میڈل جیتا ہے۔

پوپک بسامی

اب تک ایران کے کھلاڑیوں نے قونیہ اسلامی یک جہتی کھیلوں میں  سونے کے انیس، چاندی کے سترہ اور کانسی کے چودہ تمغے حاصل کرکے رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کر رکھی ہے۔

ٹیگس