Aug ۱۶, ۲۰۲۲ ۰۸:۵۲ Asia/Tehran
  • اسلامک سالیڈیرٹی گیمز: والیبال میں ایران چیمپیئن۔ ویڈیو

اسلامک سالیڈیرٹی گیمز میں ایران کی کامیابیوں کا سفر جاری ہے اور ایران کے کھلاڑیوں نے کھیل کے مختلف شعبوں میں مزید رنگ برنگے تمغے حاصل کر لئے ہیں۔

ایران کی قومی والیبال ٹیم فائنل میچ میں کیمرون کو شکست دے کر چیپمیئن قرار پائی اور اُس نے سونے کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔

اس حساس میچ میں ایران نے پہلا سیٹ پچیس سولہ کے فرق کے ساتھ اپنے نام کیا، جبکہ دوسرے سیٹ میں کیمرون کی ٹیم پچیس اٹھارہ سے ایران پر بازی مارنے میں کامیاب رہی، مگر اسکے بعد تیسرے اور چوتھے سیٹ میں ایران کی ٹیم کیمرون کو پچیس تیئیس اور پچیس چودہ سے ہرانے میں کامیاب رہی اور یوں سنہرے تمغے کی حقدار قرار پائی۔

اُدھر ہیوی ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں بھی ایرانی پہلوان خوب چمکے اور انہوں نے ون زیرو نائن پلس کی کیٹیگری میں دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

پیرا ٹیبل ٹینس کے مقابلوں کا سلسلہ بھی گزشتہ روز اختتام پذیر ہوا جس میں ایران کے نمائندوں نے مجموعی طور پر نو رنگ برنگے تمغے حاصل کئے جن میں چار چاندی اور پانچ کانسی کے تمغے شامل ہیں۔ گزشتہ روز ایران نے پیرا ٹیبل ٹینس کے مقابلوں کی مختلف کیٹیگریز میں تین چاندی کے تمغے اپنے نام کئے۔

ٹیگس