کربلا جانے والے زائرین کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں ، صدر ایران
Aug ۱۷, ۲۰۲۲ ۲۰:۰۹ Asia/Tehran
صدر ایران نے چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے عظیم عوامی اجتماع کے لیے عوامی گنجائشوں سے استفادے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
بدھ کو کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت سید ابراہیم رئیسی نے متعلقہ اداروں اور محکموں پر زور دیا کہ وہ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے لیے عراق جانے والے زائرین کو لازمی سہولتوں کی فراہمی میں بھرپور کردار ادا کریں۔
اس سال اربعین حضرت امام حسین علیہ السلام سترہ ستمبر کو منایا جائے گا۔ دسیوں لاکھوں زائرین ہرسال ، چہلم امام حسین علیہ السلام میں شرکت کے لیے عراق کے جنوبی شہر کربلائے معلی جاتے ہیں۔
توقع ہے کہ اس سال پچاس لاکھ سے زائد عزادار چہلم منانے کے لیے کربلائے معلی پہنچیں گے جن میں پندرہ لاکھ سے زائد ایرانی شہری بھی شامل ہوں گے۔