Aug ۱۷, ۲۰۲۲ ۲۰:۱۹ Asia/Tehran
  •  قومی حکومت کی تشکیل تک طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا جائیگا: ایران

افغانستان کے امور میں صدر ایران کے خصوصی نمائندے نے تاکید کی ہے کہ ایران طالبان کے ساتھ مفاہمت کی پالیسی پر افغان عوام کی حمایت کی بنیاد پر عمل کر رہا ہے۔

افغانستان سے امریکی فوج کے ذلت آمیز انخلا کا ایک سال پورا ہونے کے موقع پر افغانستان کے امور میں صدر ایران کے خصوصی نمائندے کاظمی قمی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا ۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان سے امریکی انخلا کا ایک برس پورا ہو چکا ہے اور امریکہ کو افغانستان میں شکست کا سامنا ہوا ہے تاہم وہ اب بھی اس ملک میں اپنے مفادات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ افغانستان سے امریکی فوجی انخلا عمل میں آیا ہے تاہم اس ملک کی جاسوسی ایجنسیاں افغانستان کو بدستور تباہ کرنے کی پالیسی پر عمل کر رہی ہیں ۔
افغانستان کے امور میں صدر ایران کے خصوصی نمائندے کاظمی قمی نے تاکید کی کہ ایران طالبان کے ساتھ مفاہمت کی پالیسی پر افغان عوام کی حمایت کی بنیاد پر عمل کر رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ جب تک افغانستان میں تمام قوموں کی شرکت سے ایک وسیع البنیاد قومی حکومت تشکیل نہیں پاتی ایران طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کرے گا اور طالبان کے ساتھ ایران کی مفاہمت کی پالیسی افغان عوام کی حمایت پر استوار ہے۔

ٹیگس