Aug ۲۰, ۲۰۲۲ ۲۲:۵۴ Asia/Tehran
  • صیہونی فوج کو تباہ کر سکتی ہے حزب اللہ: ایرانی کمانڈر

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی فورس کے سینئر کمانڈر سردار نقدی کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کی زمینی افواج صیہونی فوج کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

سحر نیوز/ ایران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نائب رابطہ کار نے فلسطین سے صیہونیوں کو نکال باہر کرنے کی تیاری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ لبنان کی زمینی افواج صیہونی حکومت کی فوج کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

فارس خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر بریگیڈیئر جنرل محمد رضا نقدی نے لبنان کی "الاحد" ویب سائٹ کے ساتھ گفتگو میں لبنان کی اسلامی مزاحمت کی تشکیل کی 40ویں سالگرہ کی مبارکباد ۔

الاحد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق آج بروز سنیچر لبنان کی مزاحمتی قیادت اور خاص طور پر حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے جنرل نقدی نے تاکید کی کہ مزاحمت نے ہمیشہ دشمنوں اور حامیوں کو شکست دی ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نائب کوآرڈینیٹر نے مزید کہا کہ آج ہم ایک ایسے مرحلے پر ہیں جہاں ہمیں خداوند متعال کی مدد سے مسجد الاقصیٰ کو آزاد کرانے، غاصب صیہونیوں کو فلسطین سے نکالنے اور بیت المقدس کی طرف بڑھنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

جنرل محمد رضا نقدی نے کہا کہ آج حزب اللہ اور اسلامی مزاحمت عظمت اور طاقت کے عروج پر ہیں اور آج کی مزاحمت کی طاقت کا گزشتہ دہائیوں سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج تحریک حزب اللہ کے پاس خطے میں سب سے زیادہ طاقتور زمینی طاقت ہے جو صیہونی فوج کو تباہ کر سکتی ہے۔

ٹیگس