Aug ۲۱, ۲۰۲۲ ۲۱:۲۲ Asia/Tehran
  • ایران اور پاکستان کے درمیان سیاحتی تعلقات میں اضافہ

ایران اور پاکستان کے درمیان سیاحتی تعلقات، ترقی اور پیشروفت کی نئی راہ میں داخل ہو رہے ہیں۔

سحر نیوز/ ایران: ثقافتی ورثہ، سیاحت اور دستکاری کی وزارت کے نائب وزیر سیاحت، اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان سیاحتی تعلقات کو فروغ دینے کے مقصد سے آج کراچی کا دورہ کر رہے ہیں۔

تعلقات عامہ اور اطلاعات کے جنرل ڈائریکٹوریٹ کے مطابق، غیر ملکی سیاحتی سفارت کاری کے اہداف کو آگے بڑھانے اور ہمسایہ ممالک پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے، اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان سیاحتی تعاون کی توسیع ایجنڈے میں شامل ہے۔

اس بنیاد پر ملک کے نائب صدر برائے سیاحت علی اصغر شالبافیان نے نجی اور سرکاری شعبے کے کارکنوں کے ایک وفد کے ساتھ، ایران اور پاکستان کے سیاحتی تعلقات کو وسعت دینے، تجارتی اور کاروباری نشستوں میں لئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد، صحت سیاحت اور زیارت جیسے شعبوں میں تعاون کی توسیع کے مقصد سے پاکستانی حکام سے گفتگو کرنے کے لئے کراچی کے دورے پر جا رہے ہیں جس میں وہ ملک کی سیاحتی صلاحیتوں کو متعارف کرانے کے لیے اجلاس یا ایران ٹورازم روڈ شو (Iran Touirism Road show) جیسے ایجنڈوں پر گفتگو کریں گے۔

اس تقریب کے موقع پر وہ دونوں ممالک کی سیاحت کی ترقی کے ذمہ دار اور بااثر عہدیداروں سے آمنے سامنے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

دونوں ممالک کا مشترکہ اجلاس آج بروز اتوار 21  اگست سے بروز منگل 23 اگست تک پاک،ستان کے کراچی شہر میں منعقد ہو گا۔

ٹیگس