Sep ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۰:۲۷ Asia/Tehran
  • ایرانی فورسز دشمن کو دندان شکن جواب دینے کے لیے تیارہیں : جنرل حسین سلامی

جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ایران ہر سطح پر دشمن کے خطرات کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے وزارت دفاع کی ایئر ڈیفنس اور الیکٹرانکس نمائش کے دورے کے موقع پر ملک کی دفاعی صنعت کی کامیابیوں کو اہم اور قابل فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بھی سطح پر دشمن کے خطرات کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

جنرل سلامی نے کہا کہ عالمی ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں اور رفتار کے پیش نظر اپنے دفاعی سازوسامان اور نظام کو مضبوط کرنا اور ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ اس کے تاریخی فرق کو کم کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلح افواج نے تمام دفاعی شعبوں من جملہ متعلقہ الیکٹرانک وارفیئر، جو کہ ایک جدید اور اعلیٰ  ٹیکنالوجی ہے،  حیران کن کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر نے اس بات پر زور دیا کہ ایران نے اپنے نوجوانوں کے ذریعے تمام تر پابندیوں اور غیر ملکیوں کی وعدہ خلافیوں اور رکاوٹوں کے باوجود قابل فخر کامیابیاں حاصل کیں۔

ٹیگس