Sep ۰۶, ۲۰۲۲ ۲۲:۱۲ Asia/Tehran
  • آذربائیجان میں ایران کے جدید ترین دفاعی آلات  کی نمائش

ایران نے جمہوریہ آذربائیجان میں جاری بین الاقوامی نمائش میں ملکی ساختہ جدید ترین دفاعی آلات نمائش کے لیے پیش کیے ہیں۔

ایران الیکٹرانک انڈسٹریز کے مینیجنگ ڈائریکٹر ایڈمرل رستگاری نے باکو میں ہمارے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس نمائش میں زمینی، ‌فضائی اور بحری دفاع کے حوالے سے اپنی تیار کردہ الکٹرانک، کمیونیشکیشن اور اسمارٹ انیٹلی جینس کی حامل مصنوعات پیش کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے اپنی دفاعی طاقت اور توانائی کا بہت مختصر سا حصہ اس نمائش میں پیش کیا ہے حالانکہ ہماری توانائیاں اس سے کہیں زیادہ ہیں اور دنیا کے دیگر ملکوں کو اپنی تیارہ کردہ معیاری دفاعی مصنوعات برآمد کرنے کے لیے آمادہ ہیں۔
اس موقع پر آذربائیجان کے صدر نے بھی ایران کے دفاعی پویلین کا معائنہ کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ میں دلچپسی ظاہر کی۔
ایران اور آذربائیجان کے دمیان مشترکہ زمینی اور سمندری سرحدیں اور دونوں ممالک کے ایک دوسرے کے ساتھ قریبی دفاعی تعاون کرسکتے ہیں۔

ٹیگس