Sep ۲۰, ۲۰۲۲ ۰۹:۳۰ Asia/Tehran
  • تہران میں ایران روس تجارتی کمپنیوں کے مذاکرات کا آغاز ہوگیا

تہران پہنچنے والی 65 روسی کمپنیوں کے 100رکنی وفد نے ایرانی کمپنیوں کے ساتھ اپنے تجارتی مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے۔

ایران کی صنعت و معدنیات کی وزارت کے ترجمان امید قالیباف نے بتایا کہ پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہمارے ملک کے تاجر اور کمپنیاں روس سے آنے والے تجارتی وفود کے ساتھ تین دن تک ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے، ایرانی اور روسی تجارتی وفود کے درمیان 750 ملاقاتیں ہوں گی۔

امید قالیباف نے مزید بتایا کہ اس سال کے آخر تک 10اور بڑے تجارتی روسی وفد تہران کا دورہ کریں گے۔

روسی تجارتی وفد خوراک، زراعت، مٹھائیاں، چاکلیٹ، زرعی اورغذائی مصنوعات کے لئے آلات اور مشینری، ادویات، طبی آلات، شیشہ اور کرسٹل، دھاتی  صنعت، ٹیلی کمیونیکیشن، انرجی اور ری سائیکلنگ کے  شعبوں میں ایرانی کمپنیوں اور اداروں کے ساتھ تبادلۂ خیال کرے گا۔

 

ٹیگس