Sep ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۶:۴۱ Asia/Tehran
  • مغرب کا دوہرا معیار، انسانی حقوق کی خلاف ورزی ، صدر ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے مغرب کے دوہرے معیاروں کو، انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی کھلی مثال قرار دیا ہے۔

نیویارک میں فن لینڈ کے صدر سے بات چیت کرتے ہوئے صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے انسانی حقوق کے بارے میں مغرب کے دوہرے معیار پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ مغرب کے دوہرے معیار ہی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی کھلی مثال ہیں ۔

سید ابراہیم رئیسی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ انسانیت اور انسانی حقوق کا دفاع ایران کی ترجیحات میں ہمیشہ سرفہرست رہا ہے ۔ انہوں نے ایران کے خلاف امریکہ کی پابندیوں کو ظالمانہ اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پابندیوں کی سیاست دراصل امریکی عسکریت پسندی کا تسلسل ہے جس کا مقصد دنیا کے آزاد ملکوں پر اپنی مرضی مسلط کرنا ہے۔

صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ پابندیاں اسلامی جمہوریہ ایران کو پیشرفت سے روکنے میں ناکام رہی ہیں ۔

فن لینڈ کے صدر نے اس ملاقات میں کہا کہ ہلسنکی اور تہران کے درمیان اچھے اور دوستانہ تعلقات قائم ہیں اور ان میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔

ٹیگس