Sep ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۱:۱۷ Asia/Tehran
  • نیویارک کا دورہ مکمل کرنے کے بعد ایرانی صدر تہران کیلئے روانہ ہو گئے

نیویارک کے کامیاب دورے کے بعد ایرانی صدر تہران کیلئے روانہ ہو گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے اپنے دورۂ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے کے علاوہ پاکستان، عراق، جاپان، ارمینیا اور لبنان کے وزرائے اعظم اور اسی طرح فرانس، صربیہ، فنلینڈ، سوئٹزرلینڈ اور زمبابوے کے صدور اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات اور گفتگو کی۔

صدر ایران نے اسی طرح نیویارک میں مقیم ایرانی برادری سے ملاقات کی اور ایک پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔ اسکے علاوہ جبکہ کئی ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو بھی دی‏ے۔

ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے اپنے دورۂ نیویارک میں ایران کا مختلف موضوعات کے حوالے سے موقف پیش کیا اور علاقائی اور عالمی مسائل میں ایران کے اصولی موقف پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران کسی بھی طاقت سے مرعوب نہیں ہو گا اور وہ اپنی آزاد خارجہ پالیسی پر گامزن رہے گا۔

ٹیگس