Sep ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۰:۰۶ Asia/Tehran
  • یو این اجلاس کے بعد ایران کے صدر کی تہران واپسی

ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے بعد آج تہران کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔

سحرنیوز/ایران: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس میں شرکت اور خطاب کے بعد تہران کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق آیت اللہ رئیسی نے اپنے نیویارک دورے کے دوران ادیان ابراہیمی کے مختلف رہنماؤں، امریکی خارجہ پالیسی ساز تھنک ٹینک، میڈیا سے وابستہ افراد اور امریکہ میں مقیم ایرانی شہریوں سے ملاقاتیں کیں۔
ایران کے صدر نے یو این اجلاس میں شرکت کے دوران قزاقستان، کرغستان، تاجکستان، سری لنکا، الجزائر کے صدور، جاپان، ملیشیا، عراق اور پاکستان کے وزرائے اعظم اور یو این سیکرٹری جنرل سے بھی ملاقاتیں کیں نیز باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ٹیگس