Sep ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۸:۵۱ Asia/Tehran
  • ملک کے امن و امان میں خلل ڈالنے والوں سے سختی نمٹاجائے گا: صدر ر‏ئیسی

صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے حالیہ بلوؤں میں شہید ہونے والےدوست محمدی کے اہل خانہ سےٹیلی فونی گفتگو میں کہا ہے کہ ملک کے امن و امان میں خلل ڈالنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا

صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے ملک کے امن و امان میں خلل ڈالنے والوں سے سختی سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن و سلامتی کے دفاع کے میدان میں شہید دوست محمدی کی دلیرانہ اور غیرت مندانہ موجودگی وقت شناسی، ولایت مداری اور وطن پرستی کا مظہر ہے۔

صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے نیویارک سے تہران واپسی پر شہید دوست محمدی کے اہل خانہ سے ٹیلی فون پر گفتگو میں انھیں تعزیت پیش کی اور ان سے ہمدردی کا اظہار کیا نیز شہید دوست محمدی کی شہادت کا سبب بننے والے عناصر کے خلاف سخت کاررو‍ ائی کی یقین دہانی کرائی۔

صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ایران میں امن اور سلامتی ایرانی قوم کی فداکاریوں اور شہدا کے خون کی مرہون منت ہے۔ 

واضح رہے کہ شہید دوست محمدی مشہدالمقدس کے مدافعین حرم میں سے تھے جو اکیس ستمبر کو بلوائیوں کے ہنگاموں کے دوران شہادت کے درجے پر فائز ہوئے۔

ٹیگس