Sep ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۴:۴۲ Asia/Tehran

اسلامی جمہوریہ ایران کے متعدد شہروں میں بلوائیوں اور شر پسند عناصر کے خلاف مظاہرے ہوئے اور لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر ایسے افراد سے نفرت کا اعلان کیا۔

 اسلام اور اسلامی نظام کی حمایت میں اور قرآن اور دینی اقدار کی توہین کرنے والوں کے خلاف دارالحکومت تہران سمیت ایران کے سبھی شہر و قصبوں میں عوام نے زبردست اجتماعات کئے اور ریلیاں نکال کر بلوائیوں، دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کے منہ پر زور دار طمانچہ رسید کیا

گزشتہ روز شام ساڑھے تین بجے سے انقلاب اسکوائر اور اطراف کی سڑکوں پر کئی کلومیٹر تک تل دھرنے تک کی جگہ نہیں رہ گئی تھی۔ دسیوں لاکھ عوام ایران کے اسلامی انقلاب کے اقدار و اصول کی حفاظت اور حمایت کے اعادے کے لئے سڑکوں پر نکل آئے ۔ ایرانی شہری ہاتھوں میں ایران کا پرچم اور شہیدوں کی تصویریں اٹھائے دکھائی دیئے۔ بہت سے لوگ ایسے پلے کارڈ لئے ہوئے تھے جس پر لکھا تھا کہ فتنہ پروروں سے بیزار ہیں اور ایرانی عوام بیدار ہیں 

اسلام اور اسلامی نظام کی حمایت میں اور قرآن اور دینی اقدار کی توہین کرنے والوں کے خلاف دارالحکومت تہران سمیت ایران کے سبھی شہروں و قصبوں میں عوام نے زبردست اجتماعات کئے اور ریلیاں نکال کر بلوائیوں دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کے منہ پر زور دار طمانچہ رسید کیا ۔امت رسول اللہ کے نعرے کےتحت سب سے بڑا اجتماع تہران کے انقلاب اسکوائر اور اطراف کی سڑکوں پر دیکھا گیا جہاں دسیوں لاکھ تہرانیوں نے بلوائیوں اور مقدسات کی توہین کرنے والوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ 

ٹیگس