صدر رئیسی نے بلووں میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی
صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے گذشتہ دنوں کے واقعات میں زخمی ہونے والے شہریوں کی اسپتال میں جاکر عیادت کی ۔
صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے تہران کے ایک ہسپتال کا دورہ کیا اور بلوائیوں کے ہاتھوں زخمی ہونے والوں اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران ان شہریوں کے علاج و معالجے کے بارے معلومات حاصل کیں اور مناسب علاج کی یقین دہانی کرائی۔
یاد رہے کہ ایرانی عوام کے دشمنوں اور امریکا اور اسرائیل کی ایما پر شرپسندوں نے ہنگامہ آرائیاں اور بلوے مہسا امینی نامی لڑکی کی موت کے بہانے شروع کئے تھے حالانکہ اس بارے میں قانونی تحقیقات ابھی مکمل بھی نہیں ہوئی تھیں ۔
تہران اور بعض دیگر شہروں میں ہونے والے بلووں میں سرکاری اور نجی اموال کو نقصان پہنچایا گیا۔ اس دوران مغربی میڈیا کی مکمل حمایت کے ساتھ گستاخی کرنے والوں نے قرآن مجید کی بھی بے حرمتی کی اور مساجد اور مذہبی مقامات میں بھی آگ لگائی ۔ ان واقعات میں متعدد افراد اپنی جانوں سے ہااتھ دھو بیٹھے تاہم گذشتہ روز اتوار کو ایران کے لاکھوں انقلابی عوام نے وسیع اور تاریخی ریلیوں میں حصہ لیکر مغرب بالخصوص امریکہ کی اس سازش پر بھی پانی پھیر دیا۔
امت رسول اللہ کے سلوگن کے ساتھ عوام نے اسلامی انقلاب کے اقدار سے وفاداری کا اعلان اور عالمی سامراج کے سامنے ڈٹ جانے کا عہد کیا۔