Sep ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۷:۳۴ Asia/Tehran
  • ایران کے فوجی جوانوں کا دفاعی توانائیوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہر ملک کو اپنی ارضی سالمیت کے دفاع کے لئے ایک مضبوط دفاعی توانائی اور فوجی طاقت کی ضرورت ہوتی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے سوشل میڈیا پر اپنے ذاتی پیج پر لکھا ہے کہ ہر ملک کو اپنی سیاسی و اقتصادی آزادی اور ارضی سالمیت کے دفاع و تحفظ کے لئے ایک مضبوط فوجی و دفاعی توانائی کی ضرورت ہوتی ہے اور اس دفاعی اصول پر ایران بھی عمل پیرا رہا ہے جہاں غیرت مند جوانوں نے اپنے وطن کے دفاع کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران میں تیس لاکھ فوجی جوانوں نے دفاع کے لئے مقدس فوجی لباس زیب تن کر رکھا ہے اور ایران نے اپنے مقدس دفاع کے دوران اپنے ملک کی سرحدوں کے دفاع میں ہزاروں کی تعداد میں شہید پیش کر کے ملک کے دفاع کا عظیم کارنامہ انجام دیا ہے۔

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے کہا کہ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد کے برسوں میں ایرانی فوجی جوان، دفاعی توانائیوں کو مضبوط بنانے کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی اپنی خدمات پیش کررہے ہیں۔

ٹیگس