Sep ۲۶, ۲۰۲۲ ۲۱:۲۴ Asia/Tehran
  •  ایران مخالف بلوائیوں نے لندن پولیس پر بھی حملے کر دیئے

ایران دشمن عناصر کی بربریت نے لندن پولیس کو رد عمل پر مجبور کر دیا۔

سحر نیوز/ ایران: لندن پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس شہر میں ایرانی سفارت خانے کے سامنے 12 بلوائیوں اور شر پسند عناصر کو گرفتار کیا گیا ہے۔  لندن پولیس نے اعلان کیا کہ وہ امن عامہ میں خلل ڈالنے والے دوسرے لوگوں کی شناخت کرکے انہیں انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرے گی۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایسی حالت میں کہ جب بعض یورپی ممالک میں انقلاب مخالف ایجنٹوں اور شر پسند عناصر کا وحشیانہ برتاؤ جاری ہے، لندن پولیس نے اتوار کے روز امن و امان کے قیام اور پرتشدد مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ برطانوی دارالحکومت لندن میں ایرانی سفارت خانے کے قریب فائرنگ سے 5 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے جبکہ اس دوران 12 بلوائیوں اور شر پسند عناصر کو گرفتار کیا گیا۔

لندن پولیس کے بیان کے مطابق، پولیس افسران کا کہنا ہے کہ بلوائی اور شر پسند عناصر، پولیس اہلکاروں کا مقابلہ کرنے کے لئے ہیلمٹ اور شیلڈز سمیت دیگر سامان و سامان سے لیس تھے جس کی وجہ سے پولیس کو امن و استحکام کے قیام لئے مداخلت کرنی پڑی۔

برطانوی پولیس کے مطابق فسادات پہلے لندن میں ایرانی سفارت خانے کے قریب سے شروع ہوئے اور پھر برٹش اسلامک سینٹر کو نشانہ بنانے کے لیے شر پسند عناصر آگے بڑھے۔ پولیس کے مطابق اہلکار عمارت کی حفاظت میں کامیاب رہے لیکن ایسا کرتے ہوئے انہیں مزید حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

لندن پولیس کے اعلان کے مطابق پولیس فورسز کو بوتلوں اور پتھروں سے نشانہ بنایا گیا جس سے متعدد اہلکار زخمی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ اہلکاروں کو ہلکی چوٹیں آئی جبکہ کچھ کی ہڈی تک ٹوٹ گئی۔ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ امن عامہ کو نشانہ بنانے کے الزام میں 12 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ٹیگس