Sep ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۱:۱۸ Asia/Tehran
  • آئی اے ای اے  اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرے : ایرانی وزیر خارجہ

ایران نے جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے سے ایک بار پھر یہ مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی قانونی ذمہ داریوں پر عمل کرے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے المانیتور ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم آئی اے ای اے کے سوالات کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں تاہم اس تنظیم کو فنی اور تکنیکی طور پر اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا ہوگا اور اگر آئی اے ای اے اپنے فرائض منصبی کو بہ طور احسن نبھائے تو ہم بھی اس تنظیم سے تعاون کرتے رہیں گے۔

حسین امیر عبداللہیان نے مزید کہا کہ آئی اے ای اے سے تعاون ہمارے لئے کوئی مسئلہ نہیں ہے اور سیف گارڈ معاہدے کے ادائرے میں تعاون جاری ہے، آئی اے ای اے کے کیمرے نصب ہیں اور اپنی نگرانی کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ اور تین یورپی ممالک نے غلط اقدامات کئے؛ انہوں نے مذاکرات کے دوران، ایران مخالف قرارداد پیش کی۔

امیر عبداللہیان نے اس بات پر زور دیا کہ ہم آئی اے ای اے کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔

حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ آئی اے ای اے  کو مسائل کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہیئے بلکہ اسے چاہئیے کہ وہ اپنی توجہ اپنے فرائض منصبی پر مرکوز رکھے اور اگر آئی اے ای اے اپنے فنی فرض کو اچھی طرح نبھائے تو ہم بھی اس راستے میں اس تنظیم سے اپنا تعاون بڑھا دیں گے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر ایران کے خلاف آئی اے ای اے کے ایجنڈے میں شامل بے بنیاد اور سیاسی الزامات کو ہٹا دیا جائے تو باہمی تعاون مزید فروغ پا سکتا ہے۔

ٹیگس