Sep ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۸:۴۳ Asia/Tehran
  • آئی اے ای اے سیاسی کھیل سے پرہیز کرے: وزیر خارجہ

وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے کے سوالات کا جواب دینے کے لئے اس شرط پر تیار ہیں کہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی بھی محض اپنی فنی ذمہ داریوں تک محدود رہے۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان نے المانیٹر نیوز ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی اے ای اے کی سرگرمیاں سیاسی ہوگئی ہیں جس کا ایران سخت مخالف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیاں دنیا کی جوہری توانائی کی سرگرمیوں کے دو فیصد حصے پر بھی مشتمل نہیں ہیں لیکن ایٹمی سرگرمیوں کی معائنہ کاری کا سینتیس فیصد حصہ ایران میں انجام پاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آئی اے ای اے اپنی فنی ذمہ داریوں پر مرکوز رہنے کا وعدہ کرے تو تہران بھی ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے ساتھ اپنے تعلقات مزید مستحکم کرنے کے لئے تیار ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ایجنسی کو ایران پر عائد بے بنیاد الزامات کا سلسلہ منقطع کرنا ہوگا۔ ڈاکٹر امیرعبداللہیان نے کہا کہ امریکہ اور تین یورپی ممالک نے مذاکرات کے موقع پر، بورڈ آف گورنرز میں قرارداد پیش کرکے بڑی غلطی کی ہے۔ 

ٹیگس