پاکستان میں ہیلی کاپٹر حادثے پر ایران نے تعزیت پیش کی
ایران کی وزارت خارجہ نے پاکستان میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثے پر حکومت اور پاکستانی عوام کو تعزیت پیش کی ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنے تعزیتی پیغام میں حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ، پاکستان کی فوج، حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار ہم دردی کیا ہے۔
ناصر کنعانی نے مرحومین کے لئے مغفرت اور رحمت اور پسماندگان کے لئے صبر کی دعا کی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان کی فوج نے اعلان کیا تھاکہ ہیلی کاپٹر کا یہ حادثہ رات کے اندھیرے میں صوبہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں پیش آیا ہے جو کہ کوئٹہ سے ڈیڑھ سو کلومیٹر کے فاصلے پر واقعے ہے۔ اس حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار چھے فوجی جاں بحق ہوگئے تھے۔
ان فوجیوں کے مشن کی نوعیت کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئی ۔ ہیلی کاپٹر کے گرنے کی وجوہات کے بارے میں بھی وضاحت کرنے سے گریز کیا گیا ہے۔