11 ہزار کی بلندی پر مسلسل 8 گھنٹے پرواز کرنے والے ڈرون کی رونمائی
Sep ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۲:۳۰ Asia/Tehran
"شہاب" کے تربیتی ڈرون کی پہلی بار نمائش کی گئی۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق ہفتۂ دفاع مقدس کے دوران شہاب تربیتی ڈرون کی نقاب کشائی اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کی شہید لشکری کے پہلے شکاری بیس میں کی گئی ۔
"شہاب" تربیتی ڈرون جو شناخت کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے ،8 گھنٹے تک 11 ہزار فٹ کی بلندی تک پرواز کر سکتا ہے۔
تعلیمی سرگرمیوں کے لیے اس کی پرواز 10 کلومیٹر ہے اور یہ 200 کلومیٹر کی رینج میں شناسائی کا عمل انجام دے سکتا ہے۔
"شہاب" ٹریننگ ڈرون "سفیر" ٹریننگ ڈرون کا اپ گریڈڈ ورژن ہے اور یہ تعلیمی سرگرمیوں کے مطابق بنایا گیا ہے اور اس لیے اس میں خصوصی ایروڈائنامک صلاحیتیں موجود ہیں اور اس کا ڈھانچہ بہت ہی مضبوط ہے۔