Sep ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۱:۵۱ Asia/Tehran
  • امریکہ کی دوغلی پالیسی کا سلسلہ جاری، ایران پر مزید پابندیاں عائد کیں

امریکہ نے بدھ کے روز ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان کیا۔

سحر نیوز/ ایران:امریکی وزارت خزانہ نے ایک بیان میں ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان  کرتے ہوئے 10 کمپنیوں اور ایک تیز رفتار بحری جہاز کو تیل کی بر آمدات میں سہولت پیدا کرنے کے بہانے اپنی غیر قانونی پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا۔ اس سے چند گھنٹے قبل مغربی ذرائع ابلاغ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر پابندی عائد کئے جانے کی خبر دی تھی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں ایران پرمزید پابندیاں لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نئی پابندیوں کا مقصد ایران کو تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت سے روکنا ہے۔

امریکہ کے اس اقدام کو 2015 کے ایران جوہری معاہدے کی بحالی پر بات چیت کے دوران تہران پر دباؤ ڈال کر اپنے مطالبات کو آگے بڑھانے کی کوشش کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

بائیڈن انتظامیہ نے یہ پابندیاں ایسے حالات میں عائد کی ہیں کہ جب  سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسیوں کی ناکامی کا امریکی بار بار اعتراف کر چکے ہیں۔ لیکن امریکی سیاستدان، ڈیموکریٹس اور ریپبلکن دونوں، پابندیوں کے اتنے عادی ہیں کہ وہ اپنے مقاصد کے حصول کے لیے ہمیشہ دباؤ اور پابندیوں کا سہارا لیتے رہنے پر مجبور ہیں۔

ٹیگس