چابہار منصوبے پر مذاکرات کے لئے ہندوستانی وفد کا عنقریب دورہ ایران
Oct ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۸:۱۶ Asia/Tehran
چابہار بندرگاہ کے ترقیاتی منصوبے میں مشارکت کے سمجھوتے کی تکمیل کےلیےہندوستان کا ایک وفد عنقریب ایران کا دورہ کر ے گا۔
ایران کے محکمہ پورٹ اینڈ شپنگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جلیل اسلامی نے ارنا سے گفتگو گرتے ہوئے کہا کہ چابہار بندرگاہ کی توسیع کے سہ فریقی منصوبے کے پچیس فیصد اہداف اب تک مکمل ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے باقی ماندہ اہداف کی تکمیل سے متعلق معاملات طے کرنے کے لیے ہندوستان کا ایک وفد آئندہ پندرہ روز کے اندر اندر ایران کا دورہ کرے گا۔
جلیل اسلامی کا کہنا تھا کہ ایران اور ہندوستان کے درمیان تعاون کے سمجھوتے پر عملدرآمد اور ضروری آلات کی چابہار منتقلی کے بارے میں معاملات پہلے ہی طے پاچکے ہیں۔