Oct ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۸:۵۵ Asia/Tehran
  • تہران میں فلسطینیوں سے یکجہتی کی کانفرنس

تہران میں شہید محمد الدورہ کی یاد میں فلسطینی بچوں اور نوجوانوں سے یکجہتی کا پانچواں بین الاقوامی اجلاس منعقد ہوا۔

اسنا کی رپورٹ کے مطابق تہران میں شہید محمد الدورہ کی یاد میں فلسطینی بچوں اور نوجوانوں سے یکجہتی کے منعقد ہونے والے پانچویں بین الاقوامی اجلاس میں ایرانی پارلیمنٹ کے متعدد اراکین، فلسطین کے مسئلے میں سرگرم عمل اہم شخصیات اور اسی طرح تہران میں اسلامی استقامت کے شعبے میں مختلف ملکوں کے موجود طلباء نے شرکت کی، جبکہ ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے کئی ارکان نے خطاب کیا۔

اس بین الاقوامی اجلاس کے جنرل سیکریٹری سید مجتبی ابطحی نے اجلاس سے اپنے خطاب میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ محمد الدورہ کی شہادت کو بائیس برس پورے ہو رہے ہیں کہا کہ اس شہادت کے بعد سے فلسطین کی استقامت نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ انھوں نے تاکید کی کہ اسرائیل کی حمایت و دفاع میں یورپ و امریکہ کے اخراجات بہت بڑھ چکے ہیں یہاں تک کہ ان ممالک کی بھرپور حمایت کے باوجود مختلف جنگوں میں غاصب صیہونی حکومت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ یہی فلسطینی بچے اور نوجوان مستقبل کے فلسطینی حکمراں ہیں جو فلسطینی استقامت کی حمایت کرنے والے ملکوں میں پیدا ہوئے ہیں جس سے علاقے میں نیا توازن برقرار ہو گا اور یہ کہ مختلف شعبوں میں تحریک استقامت مسلسل پروان چڑھ رہی ہے۔

ٹیگس