Oct ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۶:۵۶ Asia/Tehran
  • ایران کے ہنگاموں میں دشمنوں کی سازشیں کارفرما تھیں، رہبر انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کیڈٹ یونیورسٹی میں سالانہ پاسنگ آؤٹ پریڈ سے اپنے خطاب میں ایران کے حالیہ ہنگاموں کے پشت پردہ محرکات اور ایرانی قوم پر کئے جانے والے ظلم پر روشنی ڈالی۔

تہران کی امام حسن کیڈٹ یونیورسٹی میں سالانہ پاسنگ آؤٹ پریڈ پیر کو ایران کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی شرکت سے منعقد ہوئی۔ آپ نے اس پاسنگ آؤٹ سے اپنے خطاب میں ایران میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات کے پس پردہ محرکات اور ایرانی قوم پر کئے جانے والے ظلم کا بھی ذکر کیا۔ آپ نے کہا  کہ ایران میں حالیہ ہنگاموں کے پیچھے امریکہ و اسرائیل کی سازش اور منصوبے کارفرما رہے جس میں ان کے کچھ آلہ کاروں اور بیرون ملک بعض ایرانی خائن اور غداروں نے ان کی مدد کی۔

آپ نے تاکید کی کہ ایرانی قوم اس حادثے میں بھی دیگر حادثات کی مانند بہت مضبوط ظاہر ہوئی اور آئندہ بھی جہاں ضرورت ہو گی وہ سینہ سپر ہو کر دشمنوں کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتی رہے گی۔

رہبر انقلاب اسلامی، اس موقع پر گمنام شہدا کے مزار پر بھی گئے اور فاتحہ خوانی کے ساتھ ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

 

 

ٹیگس