ایران میں کابل خودکش حملے کے زخمیوں کا علاج
کابل میں تعلیمی مرکز پر خودکش حملے میں زخمی ہونے والے کئی طلبا کو علاج کے لئے ایران منتقل کردیا گیا ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، اس دہشت گردانہ واقعے میں زخمیوں سے آٹھ کو خصوصی علاج کے لئے ایک طیارے کے ذریعے ایران لایا گیا ہے۔ ان افغان شہریوں کی آنکھ، کان، پیٹ اور بدن کے دوسرے اہم حصے دھماکے میں بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ اس دہشت گردانہ حملے کے فورا بعد اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے طبی امدادی کھیپ کابل روانہ کردی گئی تھی۔
طالبان انتظامیہ کی وزارت صحت کے نمائندے نے ایران کے اس اقدام پر تہران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ثابت کیا ہے کہ ہمیشہ افغان عوام کے شانہ بشانہ کھڑا رہتا ہے۔
واضح رہے کہ کابل کے دشت برچی علاقے میں کاج تعلیمی مرکز میں جمعے کے روز ہونے والے دہشت گردانہ خودکش حملے میں 53 طلباء و طالبات شہید اور ایک سو سے زائد زخمی ہوئے۔