Oct ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۶:۲۷ Asia/Tehran
  • روس سے ہندوستان کے لیےکیمیائی کھاد لیکر تیسری ٹرانزٹ ٹرین ایران پہنچ گئی

روس سے کیمیائی کھاد لیکر تیسری ٹرانزٹ ٹرین جنوبی ایران کے صوبے ہرمزگان کے صدر مقام بندر عباس پہنچ گئی ہے۔

صوبہ ہرمزگان کے ڈائریکٹر جنرل ریلوے حمیدگوگوچانی نے بتایا ہے کہ ٹرانزٹ ٹرین کے ذریعے روس سے آنے والی کیمیائی کھاد سمندری راستے سے ہندوستان منتقل کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیر اور منگل کو بھی دو ٹرانزٹ ٹرینیں، مجموعی طور پر، چھیتر ٹن کیمیائی کھاد لیکر روس سے بندر عباس پہنچی تھیں۔
صوبہ ہرمزگان کے ڈائریکٹر جنرل ریلوے کے مطابق روس سے آنے والی کھاد کم ترین وقت میں بحری جہازوں پر لاد کر، ہندوستان روانہ کردی جائے گی۔
قابل ذکر ہے کہ پچھلے چند برسوں کے دوران ایران اور روس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کا سلسلہ جاری ہے اور رواں سال کے دوران اس میں تیزی کا مشاہدہ کیا جارہا ہے۔

ٹیگس