ایران کی قومی سلامتی کو نشانہ بنانے والی کارروائیوں کو برداشت نہیں کیا جائیگا: ایران
ایران اور عراق کے وزرائے خارجہ نے ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں علاقائی اور عالمی صورتحال کا جائزہ لیا۔
سحرنیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے عراق کے وزیر خارجہ فؤاد حسین کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں عراق کے کردستان علاقے سے دہشت گرد گروہوں کی نقل و حرکت کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ بد قسمتی سے ایران کی قومی سلامتی کے خلاف کردستان کے علاقے سے مسلح دہشت گرد گروہوں کی نقل و حرکت چار دہائیوں کے بعد اور علاقے کے حکام کے بارہا وعدوں کے باوجود جاری ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ جیسا کہ ہم عراق کے ساتھ اچھے تعلقات کے فروغ اور ترقی کا احترام کرتے ہیں اور اس کے لیے پرعزم ہیں، تاہم ہم ان گروہوں کی جارحیت اور دہشت گردانہ کارروائیوں کے تسلسل کو برداشت نہیں کر سکتے جو عراق کے کردستان علاقے میں پناہ لیے ہوئے ہیں اور ایران کی قومی سلامتی کو نشانہ بناتے ہیں ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم کردستان کے علاقے میں پناہ لینے والے اور ایران کی قومی سلامتی کو نشانہ بنانے والے گروپوں کی جارحیت اور دہشت گردانہ کارروائیوں کے تسلسل کو برداشت نہیں کریں گے۔
ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں امیر عبداللہیان نے سعودی عرب میں زیر حراست ایرانی حاجی کی رہائی کے لیے عراقی وزیر خارجہ اور وزیر اعظم کی کوششوں کی تعریف کی۔
ایران اور عراق کے وزرائے خارجہ نے ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں تازہ ترین دو طرفہ اور علاقائی اور عالمی صورتحال اور پابندیوں کے خاتمے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔