Oct ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۸:۴۱ Asia/Tehran
  • جنوبی ایران میں سپاہ کی بحریہ کی پریڈ

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے شہید نادر مہدوی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کی برسی کی مناسبت سے جنوبی ایران میں اقتدار فوجی پریڈ کا انعقاد کیا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بحری یونٹ کی اقتدار فوجی پریڈ جنوبی ایران کے شہر بوشہر کے سمندر کے سیکنڈ زون میں منعقد ہوئی جس میں ایران کی مسلح افواج کے کمانڈروں نے بھی شرکت کی ۔ اس تقریب میں سپاہ نیوی کے جہازوں نے خلیج فارس میں فوجی پریڈ کی۔

یاد رہے کہ آٹھ اکتوبر ایران سے امریکا کی پہلی براہ راست جنگ کی تاریخ ہے۔ انیس سو ستاسی میں آج ہی کے دن امریکی فوجیوں نے جزیرہ فارسی میں ایرانی سپاہیوں پر حملہ کردیا تھا جس میں شہید نادر مہدوی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شہید ہوگئے تھے۔

ایرانی جانبازوں کی اسی شہادت کی یاد میں اس تاریخ کو سپاہ نیوی کا دن قرار دیا گیا ہے اور ہر سال اس دن خلیج فارس میں سپاہ نیوی کی پریڈ انجام پاتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کی دفاعی توانائی علاقے ملکوں اور حکومتوں نیز قوموں کے لئے امن و سلامتی کا پیغام ہے ۔

ٹیگس