Oct ۱۰, ۲۰۲۲ ۱۴:۵۵ Asia/Tehran
  • کسی کے دباؤ میں آئے اور نہ آئیں گے، ایرانی وزارت خارجہ

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ تہران کسی بھی دباؤ کے آگے جھکا ہے اور نہ ہی آئندہ جھکے گا بلکہ اس کا ڈٹ کا مقابلہ کرے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نی ملک میں ہونے والے حالیہ ہنگاموں پر مغربی ملکوں کے موقف اور ڈنمارک میں ایرانی سفارت خانے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا راگ الاپنے والے ملک میں حملہ آور کو پورا موقع دیا جاتا ہے کہ وہ چاقو لیکر ایرانی سفارت خانے میں داخل ہو ، سفیر کو دھمکائے اور کارکنوں پر تشدد کرے۔
ناصرکنعانی نے کہا کہ اپنے شہریوں کی سلامتی کا پابند ایران، بلوؤں اور ہنگاموں کو کسی طور برداشت نہیں کرسکتا۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پابندیوں کے خاتمے کے لئے ہونے والے مذاکرات کے بارے میں کہا کہ تہران بدستور مذاکرات کے راستے پر کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا ہم ایسا پائیدار معاہدہ چاہتے ہیں جس میں ایران کے مفادات کی ضمانت فراہم کی گئی ہو۔
ناصر کنعانی نے عراقی کردستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی گولہ باری کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جوااب میں کہا کہ، علیحدگی پسند مسلح دشمن کے ٹھکانوں پر ہمارے حملے عالمی قوانین اور ضابطوں کے عین مطابق ہیں۔

ٹیگس