ایرانی فوج کک باکسنگ کے بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی کرے گی
Oct ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۱:۰۷ Asia/Tehran
ایران کی بری فوج کی جسمانی تربیت شعبے کے سربراہ نے میڈیا کو بتایا کہ ون بیلٹ، ون روڈ ممالک کے بین الاقوامی کک باکسنگ مقابلوں کا پہلا دور تہران میں ہوگا اور ایران کی فوج ان مقابلوں کی میزبانی کرے گی۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ون بیلٹ ، ون روڈ سے منسلک ممالک کے بین الاقوامی کک باکسنگ مقابلوں کے پہلے دور کا انعقاد تہران میں ہوگا ، چنگیز مسیب زادہ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی فوج کی کک باکسنگ کی ٹیم نیشنل اور بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کےلئے آمادہ ہے۔
ایرانی فوج کے شعبہ ورزش کے سربراہ نے مزید کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ کک باکسنگ کے بہترین بین الاقوامی کھلاڑیوں کے مقابلوں کے انعقاد کی منصوبہ بندی کی جاچکی ہے اور یہ مقابلے تہران میں ایرانی فوج کی میزبانی میں جلد ہی منعقد کئے جائیں گے۔